حویلیاں طیارہ حادثہ ، چترال کی چودہ سالہ لڑکی نے پورا خاندان کھو دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 13 دسمبر 2016 13:13

حویلیاں طیارہ حادثہ ، چترال کی چودہ سالہ لڑکی نے پورا خاندان کھو دیا

حویلیاں(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13دسمبر 2016ء) : گذشتہ ہفتے پی آئی اے کی پرواز 661 حویلیاں کے قریب گر کر تباہ ہو گئی تھی جس کے نتیجے میں 47 مسافر شہید ہو گئے۔ اس طیارے میں جہاں معروف مبلغ اور نعت خواں جنید جمشید اور ڈی سی چترال جیسے لوگ موجود تھے وہیں چترال سے تعلق رکھنے والا ایک خاندان بھی تھا جو اس حادثے کا شکار ہوا۔

(جاری ہے)

افسوسناک خبر یہ کہ چترال سے تعلق رکھنے والے اس خاندان میں موجود اکلوتی چودہ سالہ لڑکی نے اپنے پورے خاندان کو اس بد قسمت طیارہ حادثے میں کھو دیا۔

14 سالہ لڑکی ساتویں جماعت کی طالبعلم ہے ، حسینہ بی بی اپنے امتحانات کی وجہ سے اس بد قسمت طیارے میں سوار نہیں ہوئی لیکن طیارہ حادثے میں حسینہ بی بی نے اپنے ماں ، باپ ، دو بھائیوں اور دو بہنوں کو ہمیشہ کے لیے کھو دیا۔ حسینہ کو ڈی این اے ٹیسٹ کے لیے اسلام آباد لایا گیا جہاں اس کے اہل خانہ کی شناخت کے بعد ان کی میتیں ان کے آبائی علاقہ میں حسینہ بی بی کے ہمراہ روانہ کر دی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :