پکوڑے خریدنے کے الزام میں انجن کا ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور معطل ۔ ریلوے حکام
سمیرا فقیرحسین منگل 13 دسمبر 2016 15:57
گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13دسمبر 2016ء) : گوجرانوالہ کے قریب انجن روک کر پکوڑے خریدنے کے الزام میں انجن کے ڈرائیوراور اسسٹنٹ ڈرائیور کو معطل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ ریلوے کی جانب سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا کہ انجن روک کر غفلت برتنے کے باعث انجن کے ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور کو معطل کر دیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
ریلوے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر جاوید انور کا کہنا تھا کہ خالی انجن لالہ موسی کے انجن کی خرابی پر بھیجا جا رہا تھا ، واقعہ کی ابتدائی تحقیقات کے بعدڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور کی معطلی کے احکامات جاری کیے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل خبر موصول ہوئی تھی کہ ریلوے انجن کے ڈرائیور نے نان چنے اور پکوڑے کھانے کے لیے انجن کو مین ٹریک پر بیس منٹ تک روکے رکھا، شہریوں کا کہنا تھا کہ ڈرائیور کی اس غفلت کے باعث کوئی بڑا حادثہ بھی رونما ہو سکتا تھا جس کے بعد محکمہ ریلوے نے ایکشن لیتے ہوئے ڈرائیور اور اس کے ساتھ موجود اسسٹنٹ ڈرائیور کو معطل کر دیا ہے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.