لمز یونیورسٹی کے طالبعلم کی لاش ہاسٹل کے کمرے سے برآمد

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 13 دسمبر 2016 16:04

لمز یونیورسٹی کے طالبعلم  کی لاش ہاسٹل کے کمرے سے برآمد

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔13دسمبر 2016ء): لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (لمز) میں زیر تعلیم ایک طالبعلم کی لاش ہاسٹل کے کمرے سے برآمد ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق طلبا اور اساتذہ کو جاری ایک نوٹ میں یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ہمیں نہایت افسوس اور دکھ کے ساتھ یہ بتانا پڑ رہا ہے کہ ہمارے ہاسٹل میں مقیم ایک طالبعلم شاہ میر آصف باجوہ کا انتقال ہو گیا ہے۔

شاہ میر 12 دسمبر کو اپنے ہاسٹل کے کمرے میں بیڈ پر بےحس و حرکت پایا گیا۔

(جاری ہے)

جس کے یونیورسٹی انتظامیہ نے اطلاع موصول ہونے پر فوری طور پر شاہ میر کو نیشنل ڈیفنس اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے بتایا کہ دن کے پہلے حصے میں ہی شاہ میر کا انتقال ہو چکا ہے۔ انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹ میں مزید بتایا گیا کہ شاہ میر کے اہل خانہ کو اس کے انتقال کی خبر دی جا چکی ہے اور انہوں نے درخواست کی ہے کہ ان پرائیویسی کی عزت کی جائے۔ ابتدائی رپورٹ کے مطابق شاہ میر ہیروئن کی زیادتی کے باعث دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہوا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق شاہ میر کا پوسٹمارٹم آج کیا جائے گا جبکہ شاہ میر کے اہل خانہ بھی کراچی سے لاہور پہنچ چکے ہیں۔