وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت فنانس ڈویژن میں اجلاس

سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود خان نے رواں مالی سال کے مجموعی بجٹ اہداف پر پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی

منگل 13 دسمبر 2016 23:31

ْاسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) وزیر خزانہ سینیٹر اسحاق ڈار کی زیر صدارت فنانس ڈویژن میں اجلاس منعقد ہوا جس میں سیکرٹری خزانہ ڈاکٹر وقار مسعود خان نے وزیر خزانہ کو رواں مالی سال کے مجموعی بجٹ اہداف پر پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔ انہوں نے وزیر خزانہ کو مختلف ترقیاتی اداروں اور نان ٹیکس ریونیوز سے متعلقہ امور کے بارے میں آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے وزیر خزانہ کو بزنس اصلاحات کی حکمت عملی پر پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔ وزیر خزانہ نے فنانس ڈویژن کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے سیکرٹری خزانہ پر زور دیا کہ وہ بجٹ اہداف کے حصول کیلئے تمام تر کوششیں بروئے کار لائیں۔ انہوں نے ملک میں کاروبار کرنے کیلئے آسانیاں پیدا کرنے کے سلسلے میں مزید اقدامات کرنے اور اس عمل کو بہتر بنانے کی ضرورت پر زوردیا۔ اجلاس میں وزارت خزانہ کے سینئر حکام نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :