ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد میں الیکٹرونکس اشیاء کا سٹال

منگل 13 دسمبر 2016 23:33

فیصل آباد ۔13 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 دسمبر2016ء) چیئرمین بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد پروفیسر مہر غلام محمد جھگڑکی خصوصی ہدایت پربورڈ ملازمین کی سہولت کے پیش نظر رُوبا ڈیجیٹل الیکٹرونکس کوتوالی روڈ فیصل آباد کے تعاون سے ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد میں الیکٹرونکس اشیاء کا سٹال لگایا گیا جس کا افتتاح کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد ظفر اقبال طاہر نے کیا ۔

اس موقع پر ویلفیئر آفیسر عبدالرحیم بابر ڈوگر‘ سپرنٹنڈنٹ میٹرک برانچ امجد محفوظ حسین بوبک‘ رانا ذوالفقار علی منہاس‘ میاں عرفان شوکت‘ رانا خالد محمود خاں‘ مولوی افتخار احمد ‘ رانا سجاد علی منج اورسید ساجد حسین نقوی سمیت کمپنی منیجر محمد یٰسین و ڈسپلے کوارڈینیٹر میڈم صائمہ اعجاز بھی وہاں موجود تھیں۔

(جاری ہے)

کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر محمد ظفر اقبال طاہر نے سٹال پر موجود الیکٹرونکس اشیاء کا معائنہ کرتے ہوئے انہیں بورڈ ملازمین سمیت کم آمدن گھرانوں کیلئے ایک بہترین سہولت قرار دیا۔

اس موقع پر کمپنی کی ڈسپلے کوارڈینیٹر میڈم صائمہ اعجاز نے کہا کہ ہم تین انسٹالمنٹس پر کوئی منافع نہیں لیں گے جبکہ ششماہی یا سالانہ انسٹالمنٹس پر بھی معمولی منافع رکھا گیا ہے۔ سٹال میں فریج‘ اے سی‘ واشنگ مشین‘ ڈیپ فریزر‘ کوکنگ رینج‘ مائیکروویواوون اورجوسرسمیت تمام دیگر الیکٹرونکس اشیاء موجود ہیں۔ یاد رہے کہ ایجوکیشن بورڈ فیصل آباد میں یہ سٹال 17 دسمبر 2016 تک لگا رہے گا جہاں سے ملازمین اپنی ضرورت کی اشیاء باآسانی خرید سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :