آئی جی جیل خانہ جات نے پنجاب بھر کی جیلوں کی سکیورٹی سخت کر نے کیلئے خصوصی احکامات جاری کر دئیے

منگل 13 دسمبر 2016 23:36

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 13 دسمبر2016ء) آئی جی جیل خانہ جات نے پنجاب بھر کی جیلوں کی سکیورٹی سخت کر نے کے لیے خصوصی احکامات جاری کر دیے تفصیلات کے مطابق آئی جیل خا نہ جات میاں فاروق نذیر نے صوبہ بھر کی جیلوں کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کے خصوصی احکامات جاری کرتے ہو ئے جیل سر براہان کو لکھے گئے مراسلہ میں کہا ہے کہ حوالاتیوں کو جیل چھوڑنے کے لیے آنے والی گارڈ جیل کے احاطہ تک محدود رہے کی جیل میں داخل نہیں ہو سکے گی اور اسی طرح اعلی افسران کے سال تھ آنے والے گارڈ بھی افسران کے ساتھ جیل میں داخل نہیں ہو سکیں گے اور پارکنگ بھی جیل احاطہ سر دور پاکنگ ہو گئی ذرائع نے بتایا کہ محکمہ جیل خانہ جات کو اطلاعات موصول ہو ئیں تھیں کہ دہشت گرد کسی بھی روپ میں ہا ئی پروفائل قیدیوں کو چھڑا نے کے لیے کاروائی کر سکتے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :