سانحہ آرمی پبلک اسکول کا زخمی طالبعلم چل بسا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 14 دسمبر 2016 16:00

سانحہ آرمی پبلک اسکول کا زخمی طالبعلم چل بسا

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14دسمبر 2016ء) : سانحہ آرمی پبلک اسکول کا زخمی طالبعلم سانحے کے دو سال بعد چل بسا ۔ تفصیلات کے مطابق سانحہ اے پی ایس میں زخمی ہوا طالبعلم ارشاد حسین سانحہ کے بعد ہی سے شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھا۔ ارشاد حسین کو سفاک دہشتگردوں نے کمر اور گردن میں گولیاں ماری تھیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق ارشاد راولپنڈی کے ایک اسپتال میں دو سال زیر علاج رہا جس کے بعد اس کا انتقال ہو گیا۔

خیال رہے کہ 16 دسمبر 2014ء کو سانحہ آرمی پبلک اسکول میں 150 سے زائد طلبا اور اساتذہ شہید جبکہ سیکنڑوں زخمی ہوئے تھے۔ سانحہ آرمی پبلک اسکول کے بعد ہی پاک فوج اور ملکی قیادت نے دہشتگردوں کے خلاف بھرپور آپریشن کا فیصلہ کیا تھا جس کے تحت اب تک کئی دہشتگردوں کو ان کے ٹھکانوں سمیت جہنم واصل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :