سیرت نبویؐ پر عمل کرکے ہی قوم ترقی کی منازل طے کرسکتی ہے، حافظ احمدعلی

حضوراکرمﷺ نے حسن اخلاق سے لوگوں کے دلوں کو جیتا،عدم برداشت کارویہ معاشرے کو تباہ کررہاہے، سیرت کانفرنس سے خطاب

بدھ 14 دسمبر 2016 23:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) جمعیت علماء اسلام سندھ کے امیر الحاج قاری عبدالمنان انور نقشبندی کے زیرصدارت منعقدہ سیرت النبیﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی جنرل سیکریٹری حافظ احمدعلی ،پیر لیاقت علی شاہ، مفتی حماد اللہ مدنی، مولانااقبال اللہ ،مولاناحضرت ولی ہزاروی، قاری عبدالحئی شیخ، مولانامشتاق عباسی، مولاناغلام مصطفی فاروقی، قاری عبدالغفورشاکر،قاری سیف الرحمان، خطیب عبدالرحمان،الحاج عبدالعزیز صدیقی ودیگر نے کہاہے کہ کفروالحاد کی سازشوں کے خلاف متحدہوکر میدان عمل میں نکلنے کی ضرورت ہے،وطن عزیز میں آج بھی انگریز کے گماشتے برسراقتدارہیںجن کو دین سے کوئی لگائو نہیں،حکمرانوں کی کمزوریاں دیکھ کر قادیانی اور دیگر اسلام دشمن پاکستان میں اپنی ارتدادی سرگرمیوں میں تیزی لارہے ہیں،بلکہ حکومتیں خود ایسے ایسے قانون بنارہی ہیں کہ جن کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے،سندھ کے حکمران بتائیں کہ کیاعیسائی ملکوں میں اسلام چھوڑکرعیسائیت قبول کرنے پر پابندی ہی یا ہندوستان میں ہندوبننے پر کوئی روک ٹوک ہی حتیٰ کہ دنیاکے کسی بھی ملک میں ایساقانون نہیں ہے جس میں کوئی مذہب اختیارکرنے پر پابندی عائد کی گئی ہو۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ حکمرانوں نے قادیانیوں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے،چکوال میں دومسلمانوں کے قتل کی ایف آئی آر نوازشریف کے خلاف کٹنی چاہئے جو قادیانیوںاور مرزائیوں کو اپنابھائی کہتے ہیں۔علماء کرام نے سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب میں کہاکہ سیرت نبوی پر عمل کرکے ہی قوم ترقی کی منازل طے کرسکتی ہے،نبی آخرالزماں حضوراکرم ﷺ نے حسن اخلاق سے لوگوں کے دلوں کو جیتا،آپ ﷺ کے اخلاق کریمہ کے غیر بھی معترف تھے،لیکن آج حضورﷺ کے ماننے والے ایک دوسرے کو برداشت کرنے کو تیارنہیں ہیں، انہوں نے کہاکہ عدم برداشت کا رویہ معاشرے کو تباہ کررہاہے،ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ایک دوسرے کی خامیوں اور کوتاہیوں کونظراندازکرکے اچھائیوں پر دھیان دیں۔