ایم کیو ایم سائیٹ لمیٹیڈ کی جانب سے مستقل ملازمین کوانہیںسرپلس پول میںڈالنے کے کسی بھی روزگاردشمن سازش کوہرگزبرداشت نہیںکریگی،رابطہ کمیٹی پاکستان
سائیٹ لمیٹیڈمیں متعصبانہ ذہنیت رکھنے والی انتظامیہ کی جانب سے ادارے کے مستقل ملازمین کیساتھ کی زیادتیوںاورانہیںحراساںکرنے کانوٹس لیاجائے
بدھ 14 دسمبر 2016 23:17
(جاری ہے)
رابطہ کمیٹی پاکستان نے کہاکہ ایک جانب سائیٹ لمیٹیڈکی انتظامیہ ملازمین کوجعلی بھرتوںکے نام پراینٹی کرپشن کے ذریعے حراساںکیا جا رہا ہے ،کبھی ڈگریاںکی جانچ پرتال کی جارہی ہے جبکہ گذشتہ سال بھی ڈگریوںکی HECسے تصدیق کروائی گئی تھیں۔
رابطہ کمیٹی پاکستان مزیدکہاکہ اب دوسری جانب مستقل ملازمین کو اعلیٰ عدلیہ میںگھسٹاگیا اس پرانتظامیہ کی سازشیںکم نہ ہوئی بلکہ گذشتہ ایک ہفتے سے ملازمین کی پرسنل فائلیںمینجنگ ڈائریکٹرسائیٹ اورسیکریٹری سائیٹ کے پاس بھیج کراس پر سرپلس پول ملازمین لکھا جارہاہے جوملازمین کے ساتھ سراسرناانصافی اورانہیںبے روزگارکرنے کی گھنائونی سازش کاحصہ ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔ رابطہ کمیٹی پاکستان نے کہاکہ مستقل ملازمین کوسرپلس پول میںڈالنے کے لئے 16دسمبر2016ء کوبورڈآف ڈائریکٹرزکی میٹنگ بھی بلائی گئی ہے جس میںملازمین کو سرپلس پول میں ڈالنے کے فیصلے کوحتمی مہرلگائی جائیگی۔رابطہ کمیٹی پاکستان نے سائیٹ لمیٹیڈکی انتظامیہ کومتنبہ کرتے ہوئے کہاکہ وہ روزگاردشمن اقدامات سے بازرہے ایم کیوایم اسے کسی بھی اقدام کوہرگز برداشت نہیںکریگی۔رابطہ کمیٹی پاکستان نے وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ،صوبائی وزیرصنعت وتجارت سیدمنظورواسان سے مطالبہ کیاکہ سائیٹ لمیٹیڈمیں انتظامیہ کی جانب سے مستقل ملازمین کیساتھ کی جانے والی زیادتیوںاورانہیںحراساںکرنے کاغیرقانونی عمل کانوٹس لیاجائے اورملازمین کوسرپلس پول میںڈالنے اورانہیںنوکریوںسے نکالنے کی کوششوں کو فی الفوربندکروایاجائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
سگریٹ کو مزید مہنگا کرکے نوجوانوں کو تمباکو نوشی سے دوررکھا جاسکتا ہے
-
وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
-
سندھ حکومت کا آئندہ ہفتے 2 تعطیلات کا اعلان
-
حکومت اور جماعتوں کو مل کرخفیہ ایجنسیوں کی سیاست میں مداخلت کوروکنا چاہیے
-
افغانستان میں جنگی جرائم کی تحقیقات، برطانوی وزیرکو سزا ملنے کا امکان
-
کیا ترکی شامی پناہ گزینوں کی غیر قانونی ملک بدری کررہا ہے؟
-
عدلیہ میں کسی قسم کی مداخلت برداشت نہیں ہوگی
-
جون سے فیز وائز پلاسٹک بیگز کو بین کردیاجائیگا‘مریم اورنگزیب
-
عمران خان سمیت اڈیالہ جیل کے تمام قیدیوں سے ملاقاتوں پرپابندی ختم
-
رانا مشعود احمد خان اور ڈاکٹرمختار بھرت وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر مقرر
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاایک روزہ دورہ پشاور،کمانڈنٹ ایف سی نے ائرپورٹ پراستقبال کیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.