سندھ گورنمنٹ ہسپتال شریف آباد کا ٹرامہ سینٹر جلد کام کرنے کے قابل بنایا جائے گا، ڈاکٹر محفوظ یار خان ایڈوکیٹ

شہید امجد صابری کے نام پر قائم کی جانے والی ڈسپنسری کا لیاقت آباد نمبر 4 میںمیئر کراچی وسیم اختر نے افتتاح کردیا ہے، چیئرمین ڈسٹرکٹ سینٹرل ریحان ہاشمی

بدھ 14 دسمبر 2016 23:17

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 دسمبر2016ء) حقوق انسانی کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے صدر و حق پرست رُکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر محفوظ یار خان نے مفت میڈیکل کیمپ کے افتتاح کے موقع پر کہا کہ سندھ گورنمنٹ ہسپتال کا ٹراما سینٹر جلد کام کرنے کے قابل ہوجائے گا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سینٹرل کے چیئرمین ریحان ہاشمی،، میڈیکل سپرنٹنڈ نٹ ڈاکٹر اسد اللہ خان، ڈاکٹر سہیل عباس، ڈاکٹر روما شاہد، ڈاکٹر پرویز شیخ، ڈاکٹر شبنم سبھوئی، پاکستان کی پہلی معروف آرتوپیتھک سرجن ڈاکٹر ریحانہ محمد علی شاہ، ایمیٹی انٹرنیشنل کے سیکریٹری جنرل مقصود یار خان، MQM (پاکستان ) میڈیکل ایڈ کمیٹی کے اراکین خالد احمد خان، مقصود علی، رانا طاہر ، محمد ارشد، طاہر احمد خان اوردیگر نے اپنی خدمات پیش کیں۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ سینٹرل کے چیئرمین ریحان ہاشمی نے اس بات کا یقین دلایا کہ وہ ڈسٹرکٹ میں ہسپتالوں کے انتظام کو بہتر کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اور مختلف علاقوں میں بلدیہ کے زیر انتظام ڈسپنسریاں قائم کرکے لوگوں کو علاج و معالجہ کی سہولت فراہم کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ آج شام شہید امجد صابری کے نام پر قائم کی جانے والی ڈسپنسری کا لیاقت آباد نمبر 4 میںمیئر کراچی وسیم اختر نے افتتاح کردیا ہے ۔

اس موقع پر حق پرست رُکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر محفوظ یار خان نے کہا کہ علاقہ کے لوگوں کی خدمت کرنے کیلئے پرائمری ہیلتھ کلیئر سینٹر تمام یونین کمیٹیوں میں قائم کرنے کے پروگرام کو حتمی شکل دے دی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میری دلی خواہش ہے کہ سندھ گورنمنٹ ہسپتال کا ٹرامہ سینٹر اور لفٹ جلد قائم کرنے لگے اس سلسلہ میں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، وزیر صحت سے ملاقات کرکے ہسپتال کو دی جانے والی سہولتوں کو بحال کروانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے اور دائو میڈیکل یونیورسٹی سے سندھ گورنمنٹ ہسپتال کے الحاق کو عملی شکل دلوائیں گے کیونکہ برائے نام پروفیسروں اور دیگر عملہ کی تقرری صرف فائلوں کی زینت نہ بنیں اور یہ حضرات عملی طور پر آکر عوام کی خدمت کریں ۔

اس سلسلے میں پیشنٹ ویلفیئر سوسائٹی جلد اپنا کام شروع کردے گی ۔ انہوں نے مزید کہاکہ کارپوریٹ سوشل ریسپونسیبیلیٹی CSR کے فنڈ کے ذریعے سندھ گورنمنٹ ہسپتال کو بہتر بنانے میں اپنا کردار ادا کریں تاکہ یہ فنڈ جائز طور پر غریبوں کی سماجی خدمت پر خرچ ہوسکے۔ انہوں نے اس کیمپ میں مفت دوائیاںفراہم کرنے والی کمپنیاں فارمیکو سنتے پرائیویٹ لمیٹڈ ، فارمو پرائیویٹ لمیٹڈ، سوشوٹیک سائنس اینڈ ہیلتھ ،امن فائونڈیشن اور خدمت خلق فائونڈیشن کا شکریہ ادا کیا اورامید ظاہر کی کہ آئندہ کچی آبادیوں میں فری میڈیکل کیمپوں میں اُن کا اور دیگر دوائیاں بنانے والی کمپنیوں کا تعاون حاصل رہے گا۔