9ماہ کی محنت سے پاک سر زمین پارٹی کا شمار اب صف اول کی سیاسی جماعتوں میں ہونے لگاہے، مصطفی کمال

بدھ 14 دسمبر 2016 23:17

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2016ء) پاک سر زمین پارٹی کے چیئر مین مصطفی کمال نے کہا ہے کہ9مہینے کی محنت سے پی ایس پی کا شمار اب صف اول کی سیاسی جماعتوں میں ہونے لگاہے، دنیا بھر میں پی ایس پی کے نظرئیے وپیغام کراچی سے کشمیر تک پھیل رہا ہے دنیا بھر سے ہمارے ہمدرد تائید کررہے ہیں 23دسمبر کو پکا قلعہ گراؤنڈ میں نئے لائعہ عمل کا اعلان کریں گے یہ بات انہوں نے پاکستان ہاؤس لطیف آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہو ئے کہی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پی ایس پی کے صدر انیس قائم خانی ، انیس ایڈوکیٹ ، اشفاق منگی ، رضا ہارون، افتخار عالم اور دیگر بھی موجود تھے انہوںنے کہا کہ پائیدار امن تب ہی آسکتا ہے جب لوگوں کو انصاف ملے گااور ان کے بنیادی مسائل حل ہو نگے آج لوگوں کو پینے کا صاف پانی نہیں مل رہا ہے ہر جگہ کچرے اور گندگی کے ڈھیر لگے ہو ئے ہیں تعلیم و صحت کی سہولیات کا فقدان ہے انہوں نے کہا کہ 23 دسمبر کے جلسے میں عوام کے حقوق کی بات اور ایک نئی جدوجہد کا آغاز کریں گے، حکومت سے پانی، صحت اور روزگار کی فراہمی کا مطالبہ کریں گے، اگر عوام کی حمایت ہمارے ساتھ ہے تو کوئی طاقت ہمیں ہمارے مقاصد حاصل کرنے سے روک نہیں سکتی، مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ عوام کی حمایت ہی ہماری اصل طاقت ہے، اپنا پارٹی پرچم الیکشن کمیشن میں جمع کرواچکے ہیں، ابھی تک اپنا پارٹی پرچم میں نے نہیں دیکھا ہے کیونکہ مجھے پارٹی پرچم سے زیادہ قومی پرچم میں دلچسپی ہے جو قومی یکجہتی و اتحاد کی علامت ہے ہم لسانی و علاقائی تفریق ختم کرکے قوم کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کررہے ہیں اس موقع پر پی ٹی آئی کے مقامی رہنمامیر عتیق تالپر نے پاک سرزمین پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا بعد ازاں پی ایس پی کے رہنماؤں نے پکا قلعہ گراؤنڈ کا دورہ کیا۔

متعلقہ عنوان :