صوبائی وزیرزراعت و پروچانسلرجامعہ زرعیہ فیصل آباد نعیم اختر خاں بھابھہ اور سیکرٹری زراعت محمد محمودزرعی یونیورسٹی کا دورہ کریں گے

بدھ 14 دسمبر 2016 23:18

فیصل آباد۔14 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 دسمبر2016ء) صوبائی وزیرزراعت و پروچانسلرجامعہ زرعیہ فیصل آباد نعیم اختر خاں بھابھہ اور سیکرٹری زراعت محمد محمود زرعی یونیورسٹی کا دورہ کریں گے۔ زرعی یونیورسٹی کے ایک ترجمان نے آج یہاں بتایا کہ شعبہ انٹومالوجی ‘پاکستان انٹومالوجیکل سوسائٹی اور ینگ انٹومالوجسٹس سوسائٹی کے اشتراک سے منعقدہ تین روزہ بین الاقوامی کانگریس کا افتتاح جمعہ 16دسمبر کو صبح 9بجے ہوگا۔

یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر اقرار احمد خاں (ستارہٴ امتیاز) کی صدارت میں منعقد ہونے والے افتتاحی سیشن کے مہمان خصوصی سیکرٹری زراعت محمد محمود ہونگے جبکہ وزیرزراعت نعیم اختر بھابھہ اتوار 18 دسمبر دوپہر 12بجے کانگریس کے اختتامی سیشن کی صدارت کرینگے۔

(جاری ہے)

پنجاب ایگریکلچر ریسرچ بورڈ (پارب) کے تعاون سے تین روزہ کانگریس میں پاکستان‘ امریکہ‘ چین اور ترکی کے ماہرین پنک بولورم ‘سٹرس گریننگ‘ ملی بگ‘ فروٹ فلائی اور دوسرے اہم معاملات پر تحقیقی مقالے پڑھیں گے۔

وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقراراحمد خاں(ستارہٴ امتیاز)‘ڈین کلیہ زراعت ڈاکٹر محمد امجد اور چیئرمین ڈاکٹر محمد جلال عارف کانگریس کے میزبان ہونگے ۔ اس موقع پر پیسٹی سائیڈ کمپنیاں اپنے سٹالز بھی لگائیں گی ۔

متعلقہ عنوان :