سربراہ سنی تحریک علامہ بلال سلیم قادری کا ڈیرہ مرادجمالی بلوچستان کادورہ

سی پیک منصوبہ بلوچستانی عوام کی تقدیربدلنے والاہے ،منصوبے کوکمزورکرنے کیلئے درگاہ شاہ نورانی پربم دھماکہ کیاگیا جسکی اعلی سطح تحقیقات قیام امن میں مددگارثابت ہونگی ، کانفرنس سے خطاب

جمعرات 15 دسمبر 2016 16:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 دسمبر2016ء) سنی تحریک کے سربراہ علامہ بلال سلیم قادری نے ڈیرہ مرادجمالی بلوچستان کادورہ کیا اس موقع پرسنی تحریک کے مرکزی و صوبائی قائدین بھی انکے ہمراہ تھے ڈیرہ مرادجمالی گوٹھ خان محمد نیچاری میں شہداء اہلسنت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سی پیک منصوبہ بلوچستانی عوام کی تقدیربدلنے والاہے سی پیک منصوبے کوکمزورکرنے کیلئے درگاہ شاہ نورانی پربم دھماکہ کیاگیا جسکی اعلی سطح تحقیقات قیام امن میں مددگارثابت ہونگی سیکورٹی ادارے درگاہ شاہ نورانی میں حملہ کرنے والوں کوبے نقاب کرنے کیلئے کرداراداکریں کیونکہ غیرملکی ایجنسیاں صوبے میں افراتفری اوردہشتگردی پھیلارہی ہیں اورسی پیک منصوبے کوٹارگٹ بناکرصوبے میں ٹارگٹ کلنگ اوربم دھماکے کیئے جارہے ہیں بھارت کو سی پیک منصوبہ کی ترقی وخوشحالی اور بلوچستان میںپائیدار امن پسند نہیں آرہااوروہ اسلام کے قلعے پاکستان کے دل بلوچستان کو آگے بڑھتے دیکھنا نہیں چاہتاجس کی ناپاک سوچ کوسنی تحریک کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی انہوں نے کہاکہ سندھ اسمبلی سے منظور ہونے والے تبدیلی مذہب کابل اسلام اور آئین سے متصادم ہے اسلام مخالف کسی بھی بل کو منظور کرنے کی اجازت نہیں دے سکتے سندھ حکومت اس بل کو فوری طورپرواپس لے تبدیلی مذہب کا بل بنانے والے مسلمان اپنے ایمان کی خیر منائیں اور تجدید ایمان کریں سپریم کورٹ اسلام اور آئین کے متصادم اس بل کے خلاف از خو نوٹس لے اور اس بل کو فوری طور پر کالعدم قرار دے ایک طرف تو اسلام ا ورآئین کے متصادم بل سندھ اسمبلی میں لایا گیا ہے تو دوسری جانب بیرونی فنڈنگ سے چلنے والے اسکولوں میں لڑکے اور لڑکیوں کو دوستی اور فحاشی سمیت مذہبی تہوار منانے سے دور رکھنے کی ترغیب دی جارہی ہے جوکہ قابل مذمت ہے سنی تحریک وفاقی ا ورصوبائی حکومتوں سے پرزورمطالبہ کرتی ہے کہ اس کاسختی سے نوٹس لیکراسکے تدارک کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں جائیںسنی تحریک ملک میں نظام مصطفی ﷺکے قیام اوراسکے ذریعے سے ہی تمام مسائل کاحل چاہتی ہے اورنظام مصطفی ﷺ ہی تمام مذاہب کا احترام اور انہیں تحفظ فراہم کرتا ہے اورنظام مصطفی ﷺ کے نفاذکیلئے سنی تحریک جدوجہدکرتی رہے گی۔