مشترکہ مفادات کونسل کا 15 مارچ سے ملک بھر میں مردم شماری کروانے کا فیصلہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 16 دسمبر 2016 11:48

مشترکہ مفادات کونسل کا 15 مارچ سے ملک بھر میں مردم شماری کروانے کا فیصلہ

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 دسمبر 2016ء) : مشترکہ مفادات کونسل نے ملک بھر میں 15 مارچ سے مردم شماری کروانے کا فیصلہ کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدارت مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہوا۔ جس میں وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار سمیت چاروں صوبوں کے وزرائے اعلیٰ اور کونسل کے دیگر اراکین نے بھی شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ملک میں مردم شماری سے متعلق حکمت عملی وضع کی گئی جس کے بعد کونسل نے 15 مارچ سے ملک بھر میں مردم شماری کروانے کا فیصلہ کر لیا۔

مشترکہ مفادات کونسل کے مطابق مردم شماری اور خانہ شماری ایک ساتھ کروائی جائے گی۔ کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ مردم شماری دو مراحل میں بھی کروائی جا سکتی ہے ۔ مردم شماری کا ہر مرحلہ تمام صوبوں میں بیک وقت شروع ہو گا۔

متعلقہ عنوان :