قیام امن اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ آرمی چیف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 16 دسمبر 2016 11:51

قیام امن اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے ۔ آرمی ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 دسمبر 2016ء) :سانحہ اے پی ایس کی دوسری برسی کی تقریب آرمی پبلک اسکول پشاور میں منعقد کی گئی ۔ اس تقریب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی شرکت کی ۔ تقریب سے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ سانحہ اے پی ایس کے پھول جیسے شہدا کو بھلایا نہیں جا سکتا ۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردوں کی ضرب کاری جاری ہے ۔ دہشتگردوں کی ضرب ہمیں ڈگمگانے سے قاصر رہی ۔

ان کا کہنا تھا کہ تمام ادارے اور فوج ، متاثرہ بچوں اور والدین کے ساتھ ہیں۔ اے پی ایس کے شہید بچوں کا خون ہم پر قرض ہے۔سانحہ اے پی ایس نے ہمارے دلوں کو دہلا کر رکھ دیا ہے۔ آرمی چیف نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ہم قیام امن اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔جو لوگ شہید ہوئے وہ یقیناً بہتر جگہ موجود ہیں لیکن ہمیں اس کا شعور نہیں ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے تقریب کے شرکا سے خطاب میں کہا کہ میں بھی ایک بیٹا، بھائی، شوہر اور والد ہوں آپ کا دکھ سمجھ سکتا ہوں۔آرمی چیف کا کہنا تھا کہ آج کی تقریب کے انعقاد کا مقصد شہدا کی قربانیوں کو یاد رکھنا ہے۔ آرمی چیف نے کہا کہ راحیل شریف کی طرح میں بھی جذبہ قوت کے لیے شہید بچوں کی تصاویر دیکھتا ہوں۔میری دعا ہے کہ اللہ ہمیں حوصلہ اور لواحقین کو صبر دے۔ خیال رہے کہ آسانحہ اے پی ایس کی مرکزی تقریب آرمی پبلک اسکول پشاور میں منعقد کی گئی۔ جبکہ پشاور کے دیگر تعلیمی اداروں میں بھی سانحہ اے پی ایس کے شہدا کے لیے دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :