ڈاکٹر عشرت العباد کو دبارہ سندھ کا گورنر تعینات کیے جانے کا امکان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 16 دسمبر 2016 12:36

ڈاکٹر عشرت العباد کو دبارہ سندھ کا گورنر تعینات کیے جانے کا امکان

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 دسمبر 2016ء) : سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد کو دوبارہ سے گورنر سندھ تعینات کیے جانے کا امکان ہے ۔ تفصیلات کے مطابق تاجر برادری اور اہم سرکاری افسران نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے سفارش کی ہے کہ ڈاکٹر عشرت العباد ہی کو دوبارہ سندھ کا گورنر تعینات کیا جائے ۔

(جاری ہے)

جبکہ کچھ وفاقی و صوبائی وزرا گورنر سندھ کے عہدے پر مسلم لیگ ن کے رہنما مشاہد اللہ کو تعینات کرنا چاہتے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈاکٹڑ عشرت العباد اس سلسلے میں حکومتی رہنماؤں سے رابطے میں بھی ہیں۔ خیال رہے کہ ڈاکٹر عشرت العباد کے بعد سعید الزماں صدیقی کو گورنر سندھ کے عہدے پر تعینات کیا گیا تھا۔