پنجاب یونیورسٹی میں طلبا اور سکیورٹی گارڈز کے مابین جھڑپ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 16 دسمبر 2016 16:15

پنجاب یونیورسٹی میں طلبا اور سکیورٹی گارڈز کے مابین جھڑپ

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔16 دسمبر 2016ء) : پنجاب یونیورسٹی میں طلبا اور سکیورٹی گارڈز کے مابین جھڑپ ہوئی۔ تفصیلات کے مطابق جھڑپ کے دوران طلبا اور سکیورٹی گارڈز نے ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا۔ جھڑپ کے باعث یونیورسٹی ایک میدان جنگ کا سا منظر پیش کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ طلبا اور سکیورٹی گارڈز کے مابین جھڑپ اجازت کے بغیر سیمینار منعقد کرنے پر ہوئی ۔سیمینار اسلامی جمیعت طلبا کی جانب سے منعقد کیا گیا۔ طلبا اور سکیورٹی گارڈز کے مابین تاحال پتھراؤ کا سلسلہ جاری ہے۔یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بغیر اجازت کسی کو بھی سیمینار منعقد کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :