فیصل آباد،130 لیٹر شراب ،چالوبھٹی برآمد، ملزمان گرفتار

جمعہ 16 دسمبر 2016 22:54

فیصل آباد۔16 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2016ء)تھانہ سٹی جڑانوالہ اور تھانہ صدر جڑانوالہ پولیس نے مختلف جگہوں پرچھاپے مارکر بدنام زمانہ منشیات فروش ملزمان ریاض اور سخاوت کو گرفتار کر لیا اور ان کے قبضہ سی130لیٹر شراب اور چالوبھٹی برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان نے بتایا کہ تھانہ سٹی جڑانوالہ پولیس نے ملزم ریاض کوگرفتار کر کے اس کے قبضہ سی70لیٹر شراب برآمدکرلی اوراس کے خلاف مقدمہ تھانہ سٹی جڑانوالہ میں درج کر لیاگیاجبکہ تھانہ صدر جڑانوالہ پولیس نے ملزم سخاوت کے قبضہ سے 60لیٹر شراب ،25لیٹر لہن اورچالو بھٹی برآمد کر کے اس کے خلاف مقدمہ تھانہ صدر جڑانوالہ میں درج کر لیاگیا۔