ٹریفک آگاہی کے بغیر سٹرکوں پر حادثات کی روک تھام ممکن نہیں۔ سی ٹی او

جمعہ 16 دسمبر 2016 22:54

فیصل آباد۔16 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2016ء) ٹریفک آگاہی کے بغیر سٹرکوں پر حادثات کی روک تھام ممکن نہیں۔ سٹوڈنٹس ٹریفک شعور اجاگر کرنے میں ٹریفک پولیس کا ساتھ دیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر(سی ٹی او) عارف شہباز خان وزیر نے ٹریفک سیفٹی کلب کے پہلے پروگرام سے خطاب کے دوران کیا ہر تعلیمی ادارے میں ٹریفک شعور اجاگر کرنے کے لیے سیفٹی کلب کا قیام ناگزیر ہے شہر بھرکے بڑے 40 تعلیمی اداروں میں ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن یونٹ کی جانب سے سیفٹی کلب قائم کر دئیے گئے جن کو متحرک کرنے کے لیے افتتاحی تقریبات کا آغاز بھی کر دیا گیا اس موقع پر سی ٹی او نے کہا کہ سیفٹی کلب ماہانہ کی بنیاد پر ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن یونٹ کو پراگرس رپورٹ دیں گے اور جن اداروں میں سیفٹی کلب کام کر رہے ہیں ٹریفک پولیس کی جانب سے ان اداروں کے ساتھ باقاعدہ ایم او یو بھی سائن کیے گئے ہیں اس موقع پر ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عبدالمجید نے کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے آگاہی اور درس و تدریس کے سلسلہ میں اس قدر متحرک ہو کر اقدامات کرنا قابل تعریف ہیں تقریب میں ٹریفک آگاہی کے لیے مختلف موضوعات پر تفصیلی لیکچرز بھی دئیے گے پروگرام کے اختتام پر سٹوڈنٹس سے ٹریفک کے قوانین کے بارے سوالات پر سٹوڈنٹس میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :