پانچ فوڈ سنٹرز کو صفائی کے ناقص انتظامات پر جرمانہ

جمعہ 16 دسمبر 2016 22:57

فیصل آباد۔16 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2016ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی نور الامین مینگل کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر اپریشن شہباز سرور نے فوڈ سیفٹی افسران کے ہمراہ دوران چیکنگ پانچ فوڈ سنٹرز کو حفظان صحت کے اصولوں کے منافی ماحول میں کاروبار کرنے پر 48 ہزار 500 روپے جرمانہ اور مضر صحت اشیاء موقع پر ضائع کر دیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے تاندلیانوالہ میں ماہی سویٹس اینڈ بیکرز کو ناقص انتظامات پر 20 ہزار روپے جرمانہ اور 50 کلو گرام خراب مٹھائی ضائع کردی اسی طرح چک جھمرہ میں ہزارہ ہوٹل کوکھانے پینے کی زائد المعیاد اشیاء رکھنے پر 15 ہزارروپے،ڈائیو مارٹ کو 5 ہزار روپے، جی ٹی ایس میں گل ٹک شاپ کو 5 ہزار روپے اور حاجی خالد فوڈ پوائنٹ تاندلیانوالہ کو صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر 3500 روپے جرمانہ کیا۔ علاوہ ازیں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مختلف مقامات پر ہوٹلز،ریسٹورنٹس اور فوڈ سنٹرز کو معاملات بہتر بنانے کے حوالے سے اصلاحی نوٹس بھی جاری کئے۔

متعلقہ عنوان :