زرعی یونیورسٹی میں آرمی پبلک سکول پشاور کے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی

جمعہ 16 دسمبر 2016 22:57

فیصل آباد۔16 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 دسمبر2016ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں آرمی پبلک سکول پشاور پردہشت گردوں کے حملہ کے نتیجہ میں شہید ہونے والے طلباء و طالبات اساتذہ اور دوسرے سٹاف کے درجات کی بلندی کیلئے دعاکی گئی ۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر اقراراحمد خاں نے کہا کہ اس بزدلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پاکستانی قوم نے اس عظیم سانحہ کے بعد جس مثالی یکجہتی کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف جس غیرمتزلزل عزم کا اظہار کیا ہے اس کی مثال پوری دنیا میں نہیں ملتی ۔

انہوں نے بتایاکہ یونیورسٹی میں سیکورٹی کی صورتحال میں بہتری کیلئے غیرمعمولی کام کیا گیا ہے اور بنیادی ڈھانچے کی ترقی کیلئے اربوں روپے خرچ کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج جس فولادی عزم اور جذبے کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف برسرپیکار ہے اس میں وہ یقینا کامیاب ہونگے اور پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح اپنی مسلح افواج کے پیچھے کھڑی ہے۔

متعلقہ عنوان :