ملک 30 سے 35 سال دہشتگردی کیخلاف لڑ رہا ہے ‘ صرف ایک رپورٹ کی بنیاد پر پور ی وزارت داخلہ کو مورد الزام ٹھہرانا مناسب نہیں ‘ چوہدری نثار مخالفین کی تنقید کے باوجود اپنا کام بھرپور طریقے سے کرتے رہے اب بھی وہ رپورٹ کا جائزہ لے کر میڈیا کو اپنے موقف سے آگاہ کرینگے

وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب کی نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

جمعہ 16 دسمبر 2016 23:10

ملک 30 سے 35 سال دہشتگردی کیخلاف لڑ رہا ہے ‘ صرف ایک رپورٹ کی بنیاد پر ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 16 دسمبر2016ء) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک 30 سے 35 سال دہشتگردی کیخلاف لڑ رہا ہے ‘ صرف ایک رپورٹ کی بنیاد پر پور ی وزارت داخلہ کو مورد الزام ٹھہرانا مناسب نہیں ‘ چوہدری نثار مخالفین کی تنقید کے باوجود اپنا کام بھرپور طریقے سے کرتے رہے اب بھی وہ رپورٹ کا جائزہ لے کر میڈیا کو اپنے موقف سے آگاہ کرینگے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ ایک رپورٹ کی بنیاد پر پورے ادارے کی کارکردگی پر تنقید کرنا ٹھیک نہیں ۔ وزیر داخلہ خود اس رپورٹ کو دیکھیں گے اس طرح کی رپورٹس سے انسان سیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ پر عدالتی کمیشن کی طرف سے جاری کی گئی رپورٹ کو بنیاد بنا کر پوری وزارت داخلہ پر تنقید کرنا ٹھیک نہیں ہے ۔ چوہدری نثار نے بے تحاشہ تنقید کے باوجود بغیر کسی سمجھوتے کے اپنا کام جاری رکھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ جلد ہی اپنے موقف سے میڈیا اور عوام کو آگاہ کریں گے۔