ہالینڈ میں 20 ملین یورو کی کوکین برآمد،10 افرادگرفتار

ہفتہ 17 دسمبر 2016 11:03

ایمسٹرڈیم ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2016ء) ہالینڈ کے کسٹم حکام نی300کلو گرام کوکین برآمد کی ہے۔جرمن ذرائع ابلاغ کے مطابق حکام نے بتایا کہ روٹرڈیم کی بندرگاہ پر یہ کوکین خشک اور منجمد سبزیوں کے ایک کنٹینر میں چھپائی گئی تھی۔

(جاری ہے)

عام منڈی میں اس کی قیمت بیس ملین یورو کے لگ بھگ بنتی ہے۔ اس سلسلے میں دس سے زائد افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ اِن پر الزام ہے کہ یہ لوگ اٴْن کنٹینرز کو کھولنے کی کوشش کر رہے تھے، جن میں کوکین موجود تھی۔ روٹرڈیم یورپ کی سب سے بڑی بندرگاہ ہے۔

متعلقہ عنوان :