ضلعی عدالت میں مارشل لا ء کے حق میں بینرز آویزاں کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی

ہفتہ 17 دسمبر 2016 19:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2016ء) ضلعی عدالت اسلام آباد نے مارشل لا ء کے حق میں بینرز آویزاں کرنے کے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی، تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عطا ربانی نے ہفتہ کے روز کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ متعلقہ کیس ہائی کورٹ میں زیر سماعت ہے جس کے فیصلہ تک آئندہ عدالت لہذا میں کوئی کارروائی نہ ہو گی، واضح رہے کہ مووآن پارٹی کے کارکنان کی جانب سے مارشل لاء کے حق میں بینرز آویزاں کیے گئے تھے جن میں جنرل راحیل شریف کے لیے ’جانے کی باتیں جانے ‘’ اب تو آجاؤ‘ جیسے ذو معنی کلمات تحریر تھے، متعلقہ معاملہ کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج ہے۔ ( وقار)

متعلقہ عنوان :