گوجرخان کی معروف شخصیت محمد ایوب گوہرانتقال کرگئے

ہفتہ 17 دسمبر 2016 22:42

گوجرخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2016ء)گوجرخان کی معروف شخصیت محمد ایوب گوہرانتقال کرگئے، مرحوم کو گزشتہ روزسپرد خاک کردیا گیا نمازہ جنازہ پیر سید سلطان علی شاہ ہمدانی آف بھنگالی شریف نے پڑھائی، نماز جنازہ میں سینٹ میں قائدِ ایوان وپاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی چیئرمین راجہ محمد ظفرالحق ، وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیرراجہ محمد علی،سابق صوبائی وزیرچوہدری محمد ریاض ،سابق ٹائون ناظم چوہدری محمد عظیم ،معروف مذہبی سکالر پروفیسر اعجاز احمد اصلاحی، چاند مبین، ملک طارق محمود،راجہ عبدا لصبور کیانی، شیخ سجاد، مرزا شاہدمحمود، نعمان بھٹی، چوہدری عامر خورشید، بلال صغیر منہاس، راجہ عمران کامی، سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی حاجی جمشید صراف ،سابق سٹی ناظم راجہ عبدالغفور کیانی، سابق صدر بار علی محمد بیگ ایڈووکیٹ، مرزا بشیرسمیت میونسپل کونسلرز، مذہبی وسیاسی وسماجی شخصیات نے کثیر تعدا میں شرکت کی ۔