پنجاب حکومت نے روسی کمپنی سے سوا دو ارب روپے مالیت کا ہیلی کاپٹر خریدنے کا فیصلہ کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 19 دسمبر 2016 11:34

پنجاب حکومت نے روسی کمپنی سے سوا دو ارب روپے مالیت کا ہیلی کاپٹر خریدنے ..

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19دسمبر2016ء) : پنجاب حکومت نے روسی کمپنی سے سوا دو ارب روپے مالیت کا ہیلی کاپٹر خریدنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ہیلی کاپٹر کی خریداری کے لیے محکمہ خزانہ پنجاب نے ایک ارب روپے بھی جاری کر دئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر کی خریداری کے لیے بنائی گئی حکومتی کمیٹی نے ہیلی کاپٹر خریداری کے معاملات بھی طے کر لیے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کی روس سے خریداری کے معاملے پر وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی چار رکنی کمیٹی ان کی ہدایت پر روس میں موجود ہے جس نے ہیلی کاپٹر خریداری سے متعلق رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب کو دے دی ہے۔

متعلقہ عنوان :