سینیٹ میں5ہزارکے نوٹ واپس لینے کی قراردادمنظور

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 19 دسمبر 2016 17:14

سینیٹ میں5ہزارکے نوٹ واپس لینے کی قراردادمنظور

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19دسمبر2016ء) سینیٹ میں 5ہزارکے نوٹ واپس لینے کی قراردادمنظورکرلی گئی ہے،جبکہ حکومت کی جانب سے قرارداد کی مخالفت کی گئی،سینیٹ میں قراردادسینیٹرسیف اللہ خان نے پیش کی۔ قراردادکے متن میں کہا گیا ہے کہ 5ہزارکے نوٹ واپس لینے سے انسدادکرپشن میں مددملے گی۔

(جاری ہے)

قرارداد کا مقصد بینک اکاؤنٹس کے رجحان کوفروغ دیناہے۔قراردادمیں مزیدکہا گیاکہ حکومت5ہزارکےنوٹ واپس لینےسےپہلے3سال میں مناسب اقدام کرے۔5ہزاروالےنوٹ واپس لینےسےکرپشن کوکم کرنےمیں مددملےگی۔جبکہ حکومتی رکن وزیرقانون زاہد حامد کی جانب سے قرارداد کی مخالفت کرتے ہوئے کہا گیاکہ 5ہزارکانوٹ واپس لینےسےمالی بحران پیداہوگا۔

متعلقہ عنوان :