باکسر محمد علی کا نیلسن منڈیلا کو لکھا گیا خط 7200پائونڈ میں نیلام

محمد علی کے دستخط پر مشتمل یہ خط نیلسن منڈیلا کو نسلی تعصب کے مخالف رہنما کی وفات کے موقع پر لکھا گیا جس میں ان سے تعزیت کی گئی تھی

پیر 19 دسمبر 2016 21:18

باکسر محمد علی کا نیلسن منڈیلا کو لکھا گیا خط 7200پائونڈ میں نیلام
نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 دسمبر2016ء) عالمی شہرت یافتہ امریکی باکسر محمد علی کا جنوبی افریقہ کے رہنما نیلسن منڈیلا کے نام لکھا گیا ایک خط نیلامی کے دوران 7 ہزار پائونڈ سے زیادہ میں فروخت ہوا۔ محمد علی کے دستخط پر مشتمل یہ خط نیلسن منڈیلا کو نسلی تعصب کے مخالف رہنما کی وفات کے موقع پر لکھا گیا جس میں ان سے تعزیت کی گئی تھی۔

یہ خط 1993ئ میں لکھا گیا اور نیلامی کے دوران یہ 7200 پائونڈ میں فروخت ہوا۔

(جاری ہے)

بولی لگانے والے اینڈریو ارلرائیڈ کا کہنا ہے کہ محمد علی اپنے وقت کے عظیم کھلاڑی تھے اور نیلسن منڈیلا گذشتہ صدی کی عظیم ترین شخصیت۔ نیلام ہونے والا یہ خط ڈربن کے ایک ہوٹل میں لکھا گیا اور ان دنوں عظیم باکسر محمد علی اس ہوٹل میں قیام پذیر تھے۔ نیلامی میں شامل افراد کا کہنا ہے کہ یہ خط امریکہ سے تعلق رکھنے والے ایک شخص نے خریدا اور توقع تھی کہ یہ چھ ہزار سے آٹھ ہزار پائونڈ میں نیلام ہو گا۔

امریکی باکسر محمد علی کرس ہانی کے قتل کے بعد اپریل 1993ئ میں بہت مختصر وقت کے لئے جنوبی افریقہ گئے تھے۔ کرس ہانی افریقی نیشنل کانگریس کے عسکری ونگ کے انچارج کے چیف آف سٹاف تھے۔ وہ نسلی پرستی کے شدید مخالف تھے اور انتہائی دائیں بازوں کے شدت پسندوں نے انھیں ہلاک کر دیا تھا۔۔

متعلقہ عنوان :