ْ کمیشن رپورٹ میں تمام حقائق لکھ دیئے ،منظرعام پرلاناحکومت کاکام ہے، جسٹس (ر)جاوید اقبال

ایبٹ آبادکمیشن کوحکومت نے 5کروڑروپے دیئے تھے ،جوواپس کردیئے، سربراہ ایبٹ آباد کمیشن

پیر 19 دسمبر 2016 23:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 دسمبر2016ء) ایبٹ آبادکمیشن کے سبراہ جسٹس(ر)جاویداقبال نے کہاہے کہ کمیشن رپورٹ میں تمام حقائق لکھ دیئے ہیں ،منظرعام پرلاناحکومت کاکام ہے ،حکومت رپورٹ سامنے لائے ۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے جاویداقبال نے کہاکہ ایبٹ آبادکمیشن کوحکومت نے 5کروڑروپے دیئے تھے ،جوواپس کردیئے ہیں ،کمیشن کی رپورٹ میں ذمہ داروں کادلائل کے ساتھ مکمل تعین کیاگیاتھا اس رپورٹ کوشائع کرناحکومت کاکام ہے ،حکومت رپورٹ کومنظرعام پرلائے ۔انہوںنے کہاکہ میں نے حلف لیاہواہے ،میری بیٹی نے مجھ سے پوچھاکہ اسامہ وہاںتھاکہ نہیں تومیں نے جواب دیاکہ یہ بتادوں توپیچھے رہ کیاجائیگا۔(یاسرعباسی)