پیپلز پارٹی جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دے گی،صوبائی وزیر صنعت منظور حسین وسان

پیر 19 دسمبر 2016 23:48

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2016ء) صوبائی وزیر صنعت منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری وطن آئیں گے ، پیپلز پارٹی جمہوریت کو ڈی ریل نہیں ہونے دے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے کہا کہ الیکشن کیلئے بھرپور تیاری ہوگی مردم شماری کے بعد قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں میں اضافہ ہوگا، انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی چاروں صوبوں میں زیادہ نشستیں حاصل کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ جائز حقوق حاصل کرنے لیے جدوجہد جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :