2018کے عام انتخابات میں مسلم لیگ(ن) سندھ میں اکثریتی جماعت بن کر ابھرے گی، رہنماء مسلم لیگ

پیر 19 دسمبر 2016 23:50

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) ضلع سکھر کے ذیلی تنظیموں کے وفود نے ضلعی سیکریٹریٹ میں سینئر رہنمائوںدلاورخان اور سردار شہزاد عاصی سے ملاقات کی ، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق اس موقع پر سینئر رہنمائوں نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) انشااللہ سندھ میں بھرپور کامیابی حاصل کریگی ،مسلم لیگ (ن) کی انتھک جدوجہد اور عوام دوست پالیسیوں سے قوم خوشحالی کی طرف گامزن ہے، ترقی کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے والے ہر فورم پر ناکام ہونگے اور روشن پاکستان کا خواب بہت جلد شرمندہ تعبیر ہو گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر یوتھ ونگ ضلع سکھر کے چیف آرگنائیزر آغا عارف درانی،لائیرفورم سکھر ڈویژن کے صدر محمد یوسف ایڈوکیٹ،لیڈیز ونگ ضلع سکھر کی صدر فرح دیبا بلوچ ایڈوکیٹ۔حاجی محمد اسلام مغل،مقصود آرائیںاور دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :