وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کا سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کے اعزاز میں ظہرانہ

پیر 19 دسمبر 2016 23:53

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2016ء) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل رضوان اختر کے اعزاز میں ظہرانہ کا اہتمام کیا،اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ اندرونی وبیرونی خطرات سے نمٹنے اور ملکی سکیورٹی کو یقینی بنانے میں جنرل رضوان اختر نے جس پیشہ وارانہ مہارت، حب الوطنی اور فرض شناسی کا مظاہرہ کیا وہ قابل تحسین ہے۔

(جاری ہے)

ظہرانہ میں وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف، وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق اور قومی سلامتی کے مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر)ناصر جنجوعہ سمیت موجود ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید نثار نے بھی شرکت کی۔