برلن میں دہشتگرد حملہ، درجن سے زائد افراد ہلاک، 50 سے زائد زخمی

دہشتگرد نے تیز رفتار ٹرک برلن کی مصروف کرسمس مارکیٹ میں موجود افراد پر چلا دیا ، موقع سے فرار

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 20 دسمبر 2016 01:29

برلن میں دہشتگرد حملہ، درجن سے زائد افراد ہلاک، 50 سے زائد زخمی

برلن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19دسمبر۔2016ء) جرمنی کے شہر برلن میں دہشت گرد حملے میں درجن سے زائد افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کےمطابق جرمنی کے شہر برلن میں ایک ٹرک کرسمس مارکیٹ‌میں موجود افراد پر چڑھ دوڑا جس کے نتیجے میں 12 سے زائد افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق مغربی برلن کے علاقہ بریٹشیڈپلاٹز سکوائر کی کرسمس مارکیٹ میں سینکڑوں افراد خریداری میں مصروف تھے جبکہ ایک تیز رفتار ٹرک ان پر چڑھ دوڑا۔

واقعہ کے بعد ڈرائیور مبینہ طور پر جائے وقوعہ سے بھاگنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔جرمن میڈیا کے مطابق پولیس نے واقعہ کو دہشت گردی قرار دیا اور ڈرائیور کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔ ایک عینی شاہد کے مطابق جس جگہ سے ٹرک گزرا وہاں قریب سے کوئی سڑک نہیں گزر رہی۔ آس پاس موجود میں زندہ ہوں۔ میں زندہ ہوں‌کی آوازیں لگا کر اپنے بارے میں اطلاع دیتے رہے۔

متعلقہ عنوان :