جنرل مشرف کا حکومت کے ساتھ معاہدے کا انکشاف- جنرل راحیل شریف نے حکومت سے معاہدہ کیا اور عدالتوں پر حکومت کی جانب سے ڈالے جانے والے دباو کو ختم کیا، جس کے بعد علاج کے لیے باہر جانے کی اجازت دے دی گئی۔پرویزمشرف کی نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 20 دسمبر 2016 15:01

جنرل مشرف کا حکومت کے ساتھ معاہدے کا انکشاف- جنرل راحیل شریف نے حکومت ..

ا سلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔20 دسمبر۔2016ء) سابق صدر جنرل پرویز مشرف نے انکشاف کیا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ان کی مدد کی اور عدالتوں پر موجود دباو ختم کرنے کے لیے حکومت سے معاہدہ کیا، جس کے بعد انھیں بیرون ملک جانے دیا گیا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پرویز مشرف کا کہنا تھا میں راحیل شریف کا باس رہا ہوں اور میں آرمی چیف بھی رہا ہوں، تو انھوں نے میری مدد کی۔

(جاری ہے)

پرویز مشرف کا کہنا تھا کہ ان کے خلاف حکومت کی جانب سے سیاسی کیسز بنائے گئے تھے، جس کے بعد ان کا نام ایگزٹ کنٹرل لسٹ میں ڈال دیا گیا۔سابق صدر نے عدلیہ کے کردار پر بھی تنقید کی اور کہا کہ بدقسمتی سے کہنا پڑتا ہے کہ عدالتیں پس منظر میں دباو میں کام کر رہی ہوتی ہیں اور اسی کے تحت فیصلے دے رہی ہوتی ہیں تو پس منظر میں موجود دباو کو ختم کرنے میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کردار تھا۔پرویز مشرف نے بتایا کہ جنرل راحیل شریف نے حکومت سے معاہدہ کیا اور عدالتوں پر حکومت کی جانب سے ڈالے جانے والے دباو کو ختم کیا، جس کے بعد انھیں علاج کے لیے باہر جانے کی اجازت دے دی گئی۔

متعلقہ عنوان :