بین العقائد ہم آہنگی کے فروغ کیلئے سخت محنت کر رہا ہون ‘اس حوالے سے کامیابیاں بھی حاصل ہوئی ہیں

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف سے بات چیت

منگل 20 دسمبر 2016 22:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 دسمبر2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں فرقہ ورانہ ہم آہنگی اور بین العقائدسے متعلق لوگوں کو تعلیم دینے کی ضرورت ہے، الحمدالله صوبہ سندھ ایک پرامن صوبہ ہے اور یہاں پر رہنے والے لوگ برداشت اور انسانیت میں یقین رکھتے ہیں،وہ منگل کووفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف سے بات چیت کررہے تھے،وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ وہ بین العقائد ہم آہنگی کے فروغ کیلئے سخت محنت کر رہے ہیں اور انہیں اس حوالے سے کامیابیاں بھی حاصل ہوئی ہیں، کیونکہ لوگوں میں برداشت ہے۔

(جاری ہے)

مگر اب بھی اس معاملے پر مزید کام کرنے کی ضرورت ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ انہوں نے اس حوالے سے اتفاق رائے پیدا کیا تھا کہ ہر ایک شہر کی مساجد میں ایک ہی خطبہ ایک ہی وقت میں اذان اور نمازہو اورعلماء حضرات انکے ساتھ تعاون کر رہے ہیں اور اس حوالے سے مزید مشاورت جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے مستند علماء اور مشائخ کونسل (یو ایم سی) تشکیل دی ہے جس میں تمام فرقوں کے مذہبی رہنماؤں کو شامل کیا گیا ہے، یہ کونسل ملک میں بین العقائد اور فرقہ ورانہ ہم آہنگی کو فروغ دینے کے حوالے سے اپنا اہم کردار ادا کرے گی۔وزیراعلیٰ سندھ نے انہیں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

متعلقہ عنوان :