وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اچانک تغلق ہائوس کادورہ کیا اورافسران کی حاضری چیک کی

منگل 20 دسمبر 2016 22:34

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 دسمبر2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اچانک تغلق ہائوس کادورہ کیا اورافسران کی حاضری چیک کی،سید مراد علی شاہ نے تغلق ہائوس کے کوریڈور میں پرانی فائلیں اور فرنیچر پڑے رہنے پراپنی سخت برہمی کا اظہار کیا،دورے کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے چیف سیکریٹری سندھ کو تغلق ہائوس کے رُکے ہوئے مرمتی کام کو دوبارہ شروع کرنے کی ہدایت کی، انہوںنے چیف سیکریٹری سندھ کو مزید ہدا یت کی کہ غیر حاضر افسران کو شو کاز نوٹس دیں۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے افسران کو وقت کی پابندی کو یقینی بنانے کے احکامات دیئے۔انہوںنے کہاکہ بیوروکریسی عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے پبلک ڈیلنگ ضرور کرے ۔ تغلق ہائوس پہنچنے پروزیراعلیٰ سندھ کا استقبال چیف سیکریٹری سندھ رضوان میمن ، چیئرمین CMIT علم الدین بلو ، ایڈیشنل چیف سیکریٹری ( ترقیات ) محمد وسیم نے کیا۔

متعلقہ عنوان :