رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان کاخطرناک مرض کی تشخیص کے لئے وائرولوجی لیبارٹریز کے قیام کا مطالبہ

منگل 20 دسمبر 2016 22:36

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کراچی ریجن کے قائم مقام صدرو رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے گزشتہ دنوں ملیر اور اس کے مضافاتی علاقوں میں تیزی سے پھیلنے والے ’’چکنگنیا-‘‘نامی خطرناک مرض کی تشخیص کے لئے وائرولوجی لیبارٹریز کے قیام کا مطالبہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

سندھ میں وائرولوجی لیبارٹریز قائم کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ 2 ہفتے کے دوران ضلع ملیر اور اطراف کے علاقوں میں3 ہزار افراد کا نامعلوم وائرس سے متاثر ہونا باعث تشویش ہے۔

اس معاملے میں سندھ حکومت کے محکمہ صحت کی جانب سے لا پرواہی برتنے پر شدید مذمت کرتے ہیں۔وزیرصحت نے ابھی تک وائرس کی تشخیص کے لئے کمیٹی قائم نہیں کی ۔ خرم شیر زمان نے حکومت سندھ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وائرس کی تشخیص کے لئے فوری طور پرسندھ کے دیہی اور شہری علاقوں میں ایک ایک وائرولوجی لیبارٹری قائم کی جائے ,انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کے جان ومال کی تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے تاہم نامعلوم وائرس سے انسانی جانوں کے ضیاع سے قبل حکومت عملی اقدامات اٹھائیں۔

متعلقہ عنوان :