کلبھوشن یادیو کیس کے ڈوزیئر حتمی مراحل میں ہے جلد تیار ہو جائے گا،پاکستان

بدھ 21 دسمبر 2016 16:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 دسمبر2016ء) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برا،ْے امور خارجہ کو آگاہ کیا گیا ہے کہ کلبھوشن یادیو کیس کے ڈوزیئر کی تیاری حتمی مراحل میں ہے،ڈوزیئر جلد تیار ہو جائے گا، اس پرپیش رفت ہو رہی ہے،کلبھوشن کے نیٹ ورک کو مزید دریافت کر رہے ہیں، بھارت کی جانب سے لائن اف کنٹرول کی خلاف ورزی میں 45 شہری شہید ہوئے، اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے صدر ,یو این سیکریٹری جنرل کو تحریری طور پر بھارتی خلاف ورزیوں کی اطلاع دی گئی ، مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قرارداد موجود ہے،مسئلہ کشمیر پرمزید کسی نئی قرارداد کی ضرورت نہیں،بین الاقوامی برادری بھارت پر دباو ڈال کر کشمیر بارے قرار داد وںپر عملدرآمد کرائے ، اہم نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشنر کو متحرک کیا،بھارت نے انہیں مقبوضہ کشمیر میں جانے کی اجازت نہیں دی،ایل او سی کی خلاف ورزی پربھارتی سفیرکو 60 سے زائد بارطلب کیا،دسمبر میں بھارت کی ایل او سی کی خلاف ورزی کے واقعات میں کمی آئی، ہارٹ اف ایشیاکانفرنس میں شرکت کا فیصلہ درست تھا،حقانی نیٹ ورک کو واضح پیغام دیا ہے کہ ہم افغانستان میں تشدد نہیں دیکھنا چاہتے،پاکستان میں بیٹھ کر ایسا کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی،حقیقت میں ان نیٹ ورکس کا زیادہ حصہ افغانستان میں ہی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کوسینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کا اجلاس سینیٹر نزہت صادق کی زیر صدارت یہاں پارلیمنٹ ہاو،ْس میں منعقد ہوا۔مشیر خارجہ سرتاج عزیز، سکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری اور ڈائریکٹربرائے جنوبی ایشیا نے لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت سے پیدا ہونے والی صورت حال اور مغربی بارڈر کے ایشوز پر کمیٹی کو بریفنگ دی۔سرتاج عزیز نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں حالیہ لہر تحریک کی سب سے بڑی لہر ہے۔

مقامی تحریک پانچ ماہ سے جاری ہے۔پاکستان کشمیریوں کی اخلاقی سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے ہوئے ہے۔پاکستان نے بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور مظالم کا ڈوزئیر اقوام متحدہ میں جمع کرایا۔ بھارتی مظالم اقوام متحدہ کے ریکارڈ کا حصہ بنا رہے ہیں ۔ ایران کے ساتھ ہمارے تعلقات درست سمت میں جا رہے ہیں۔ افغانستان کے ساتھ تعلقات میں پیچیدگی ہے۔

اس کشیدگی کی وجہ افغانستان کے اندرونی سیاسی اور سلامتی کے حالات ہیں۔ پاکستان نے افغانستان کو جو سہولیات دیں وہ دنیا میں کسی ملک نے نہیں دیں۔ پاکستان نے افغانستان کو تجارت کے کیے ڈیوٹی فری قرار دے رکھا ہے۔ سرتاج عزیز نے کہا کہ کلبھوشن یادیو کیس کے ڈوزیئر کی تیاری حتمی مراحل میں ہے،ڈوزیئر جلد تیار ہو جائے گا، اس پرپیش رفت ہو رہی ہے،کلبھوشن کے نیٹ ورک کو مزید دریافت کر رہے ہیں،سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ اتنا عرصہ گزرگیا ہے، ہمارا کیس کمزور ہو رہا ہے،کلبھوشن یادیو مارچ میں گرفتار ہوا، ، سرتاج عزیز نے کہا کہ میں نے کہا اضافی معلومات چاہیے، میڈیا نے اسے شواہد کہہ کر بیان کیا،سینیٹرطاہر مشہدی نے کہا کہ ملک میں خارجہ پالیسی نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔

ایرانی صدر کے ساتھ جو سلوک ہم نے کیا وہ سب نے دیکھا۔ بھارت اور افغانستان کے ساتھ ہمارے تعلقات اچھے نہیں۔عرب ممالک کا جھکاو پاکستان کے بجائے بھارت کی طرف ہے۔ بین الاقوامی معاملات ہمارے دوست ممالک ہمارا ساتھ دینے کو تیا نہیں۔بھارت ایل او سی پر فائرنگ کرنے کا جھوٹاجواز دیتا ہے کہ سرحد پار سے دہشت گرد آ رہے تھے ،سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی جانب سے لائن اف کنٹرول کی خلاف ورزی میں 45 شہری شہید ہوئے، اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل کے صدر یو این سیکریٹری جنرل کو تحریری طور پر بھارتی خلاف ورزیوں کی اطلاع دی، مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کی قرارداد موجود ہے،مسئلہ کشمیر پرمزید کسی نئی قرارداد کی ضرورت نہیں، بین الاقوامی برادری بھارت پر دباو ڈال کر قرار داد پر عملدرآمد کرائے ، ہم نے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشنر کو متحرک کیا،بھارت نے انہیں مقبوضہ کشمیر میں جانے کی اجازت نہیں دی،ہارٹ اف ایشیاکانفرنس میں شرکت کا فیصلہ درست تھا،یہ کانفرنس افغانستان کے بارے میں تھی،ہم افغانستان کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتے ہیں،ہم کسی بیان سے مشتعل نہیں ہوتے،تحریک طالبان افغانستان، حقانی نیٹ ورک کو واضح پیغام دیا ہے کہ ہم افغانستان میں تشدد نہیں دیکھنا چاہتے،پاکستان میں بیٹھ کر ایسا کرنے کی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی،حقیقت میں ان نیٹ ورکس کا زیادہ حصہ افغانستان میں ہی ہے،ہم افغانستان میں مداخلت نہیں کرنا چاہتے ، ہم کسی بیان سے اشتعال میں نہیں آتے،ڈی جی جنوبی ایشیا ڈاکٹر فیصل نے کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہاکہ یل او سی کی خلاف ورزی پربھارتی سفیرکو 60 سے زائد بارطلب کیا،دسمبر میں بھارت کی ایل او سی کی خلاف ورزی کے واقعات میں کمی آئی