سیالکوٹ ،موٹر سائیکل کی ٹکر سے 8سالہ بچہ جاں بحق

بدھ 21 دسمبر 2016 23:59

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 دسمبر2016ء) موٹر سائیکل کی ٹکر سے 8سالہ بچہ جاں بحق ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ بڈیانہ کے گائوں لنگے منجکے کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل کی ٹکر سے 8سالہ زاہد شدید زخمی ہوگیا جسے علامہ اقبال میموریل ہسپتال لایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

متعلقہ عنوان :