پنجاب یونیورسٹی کے دو گروپوں میں تصادم سے جامعہ میں خوف وہراس

جھگڑے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی

بدھ 21 دسمبر 2016 23:59

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 دسمبر2016ء) پنجاب یونیورسٹی کے دو گروپوں میں تصادم ہونے سے جامعہ میں خوف وہراس ‘جھگڑے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے دو گروپوں میں تصادم ہونے سے جامعہ میں خوف وہراس پھیل گیا ہے،جھگڑے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی ہے،طلبانے الزام عائد کیا ہے کہ غیر متعلقہ افراد اسلحہ لے کر یونیورسٹی میں داخل ہوئے ہیں جن کی وجہ سے تصادم کی صورتحال پیدا ہوئی ہے۔واضح رہے 16دسمبر کو بھی اسلامی جمعیت طلباکے سیمینار کو سبوتاژ کرنے کیلئے گارڈوں نے پتھر پھینکے تھے جس سے متعدد طلبازخمی ہوئے تھے۔