لاہور ائیرپورٹ پر نجی ائیر لائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 22 دسمبر 2016 10:59

لاہور ائیرپورٹ پر نجی ائیر لائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔22 دسمبر 2016ء) : علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیر پورٹ پر نجی ائیر لائن کا طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ائیر پورٹ پر لاہور سے کراچی جانے والی شاہین ائیرلائن کی پرواز حادثے کا شکار ہونے سے بال بال بچ گئی۔

(جاری ہے)

شاہین ائیر لائن کا طیارہ لاہور سے کراچی کے لیے روانہ ہو رہا تھا۔ این ایل 149 کے لینڈنگ گئیر کا ہائیڈرولک فیول ٹینک پرواز سے قبل لیک کر گیا۔ جس پر طیارے کو ایمرجنسی بریک لگا کر ائیر پورٹ پر روکا گیا۔ طیارے میں 165 مسافر موجود تھے ۔پائلٹ نے ائیر ٹریفک کنٹرول کو فوری طور پر صورتحال سے آگاہ کیا۔ پرواز میں تاخیر ہونے پر طیارے میں موجود مسافروں نے احتجاج بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :