خودکش دھماکے سے متاثرہ درگاہ شاہ نورانی کو زائرین کیلئے کھول دیا گیا

جمعرات 22 دسمبر 2016 11:20

حب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 دسمبر2016ء) 12نومبر کو خودکش دھماکے کے بعد بند کی جانے والی درگاہ شاہ نورانی کو زائرین کے لئے کھول دیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نجی ٹی وی کے مطابق 12 نومبر کوہونے والے خودکش حملے کے 40روز بعد درگاہ شاہ نورانی کو زائرین کیلئے دوبارہ کھول دیا گیا تاہم اس موقع پر سیکیورٹی سخت کر دی گئی اور زائرین کو مکمل تلاشی کے بعد مزار پر جانے کی اجازت دی گئی ۔ ایف سی کے جوان درگاہ کے اطراف سیکیورٹی پرتعینات کئے گئے۔ رپورٹ کے مطابق خودکش بم حملے کے بعد تمام مرمتی کام مکمل کر لیا گیا ہے اور مستقبل کیلئے سیکیورٹی پلان بھی ترتیب دیدیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :