طیارہ حادثہ ،ْابتدائی طور پر انجینئر اور پائلٹ کی کوتاہی سامنے نہیں آئی ،ْسول ایوی ایشنر
حویلیاں میں حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کا بلیک باکس اور ساؤنڈ بہتر حالت میں ملا ہے ،ْترجمان
جمعرات 22 دسمبر 2016 14:05
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 دسمبر2016ء) سول ایوی ایشن ڈویژن کے ترجمان نے کہا ہے کہ حویلیاں میں حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کا بلیک باکس اور ساؤنڈ بہتر حالت میں ملا ہے ،ْ ابتدائی طور پر حادثے میں انجینئر اور پائلٹ کی کوئی کوتاہی سامنے نہیں آئی ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے ترجمان سول ایوی ایشن شیر علی نے بتایا کہ حویلیاں میں حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کا بلیکس باکس اور ساؤنڈ بہتر حالت میں ملا ہے ،ْ بلیک باکس سے چپ نکال کر ڈیٹا حاصل کرلیا ،ْ کاک پٹ کی ساؤنڈ کا ڈیٹا بھی حاصل کرلیا گیا ،ْ ان تمام چیزوں کو ایئر فورس کے سینئر افسر کو تحقیقات کیلئے فرانس بھجوادیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ طیارہ حادثے کی تحقیقات میں ابتدائی طور پر پائلٹ اور انجینئر کی کوئی غلطی سامنے نہیں آئی ہے۔(جاری ہے)
ترجمان نے کہا کہ اے ٹی آر کمپنی اور ایس آئی ٹیم نے بھی تحقیقات کی ہیں ،ْاے ٹی آر طیارے دنیا کے کئی خطوں میں مقبول ترین جہاز ہیں ،ْ آج بھی اے ٹی آر نے کابل کی پرواز بھری ،ْ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی انجینئرنگ اور مینٹیننس کا معیار بہترہن ہے اور پوری قوم کو اس پر اعتماد ہونا چاہیے ،ْپی آئی اے کا سیفٹی ریکارڈ دنیا میں بہترین ہے جس پر پاکستانیوں کو قومی ایئرلائن پر فخر ہونا چاہیے۔
اس موقع پر ان کے ہمراہ پی آئی اے کے ڈپٹی چیف انجینئر الطاف احمد نے بتایا کہ پی آئی اے نے تمام اے ٹی آر طیاروں کو شیک ڈاؤن انسپیکشن کیلئے انڈر گراؤنڈ کیا، شیک ڈاؤن میں طیاروں کے انجن اسٹرچکر کا جائزہ لیا گیا، ایوی ایشن اور پی آئی اے نے اے ٹی آر کا مکمل جائزہ لیا اور کراچی سے بھی آنے والی خصوصی ٹیم نے انجن کا ہیلتھ ٹیسٹ کیا جس کے بعد تین جہازوں کو پرواز کی اجازت دی گئی ہے ،ْ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کا ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل پروازوں کی مینٹیننس کا ایک ہی معیار ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.