بلدیاتی انتخابات:ضلع کونسل کی 33نشستوں پر مسلم لیگ(ن)سرفہرست

گجرات میں چوہدری شجاعت حسین کی بہن سمیراالٰہی کوشکست،ضلع کونسل میں7آزادامیدوارجبکہ ایک نشست پرمسلم لیگ(ق)کامیاب، 10میونسپل کمیٹیوں کی 9نشستوں پر(ن)لیگ کے میئرزمنتخب ہوگئے،غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 22 دسمبر 2016 16:11

بلدیاتی انتخابات:ضلع کونسل کی 33نشستوں پر مسلم لیگ(ن)سرفہرست

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22دسمبر2016ء) :گجرات میں بلدیاتی انتخابات میں امیدوارچوہدری تنویرنے مسلم لیگ(ق)کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کی بہن سمیراالٰہی کوشکست دے کرانتخاب جیت لیاہے،امیدوارتنویرکوٹلہ نے 77ووٹ لیے جبکہ سمیراالٰہی نے 63ووٹ حاصل کیے،جبکہ ضلع کونسل کے انتخابات میں 25نشستیں جیت کر(ن)لیگ سرفہرست رہی ۔تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے غیرسرکاری اور غیر حتمی نتائج کے تحت پنجاب کی 33ضلع کونسل کے انتخابی نتائج میں مسلم لیگ(ن)نے 25نشستوں پرکامیابی حاصل کرلی ہے۔

(جاری ہے)

ضلع کونسل میں7آزادامیدوارجبکہ ایک نشست پرمسلم لیگ(ق)کاامیدوارکامیاب ہوگیاہے.تمام 10میونسپل کمیٹیوں کے نتائج کے مطابق 9نشستوں پر مسلم لیگ(ن)کے میئرزجبکہ ایک سیٹ پرآزادامیدوارکامیاب ہوگیاہے۔ بلدیاتی الیکشن میں اٹک میں چودھری شجاعت حسین کی بھانجی ایمان طاہر نے ن لیگ کے امیدوار اور چودھری نثار کے بھانجے احسن علی کو شکست دے دی۔ گجرات میں چوہدری شجاعت حسین کی بہن سمیرا الہٰی کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ اس سیٹ پر ن لیگ کے تنویر کوٹلہ کامیاب رہے۔ فیصل آباد میونسپل کارپوریشن میں ن لیگ کے دو گروپوں کے درمیان دلچسپ مقابلہ ہوا۔ رانا ثناءاللہ گروپ کے رزاق ملک نے میدان مار لیا۔ شیر علی گروپ کو اپ سیٹ شکست ہوئی۔