یمن کی سمندری حدودمیں کارگوشپ پرراکٹ حملہ،جہازمیں سوار7پاکستانی جاں بحق

جہازکے ایک آفیسرنےکود کرجان بچائی،ایم وی جویاایرانی جہازمصرسے دبئی جارہاتھا۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 22 دسمبر 2016 16:45

یمن کی سمندری حدودمیں کارگوشپ پرراکٹ حملہ،جہازمیں سوار7پاکستانی جاں ..

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔22دسمبر2016ء) : یمن کی سمندری حدودمیں کارگو شپ پرراکٹ سےحملہ کیاگیاہے،جس کے نتیجہ میں جہازمیں سوار8پاکستانیوں میں سے7جاں بحق سوارہیں،ایم وی جویاایرانی جہازمصرسے دبئی جارہاتھا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کارگوشپ جہازمیں کپتان انیس الرحمان سمیت تمام عملہ پاکستانی ہے۔جہاز پرحملہ ہواتو ایک شپ آفیسرکبیر نے کود کر جان بچائی۔کودکرجان بچانے والے آفیسرکبیرنے ہی پاکستان میں شپنگ کمپنی کے ایجنٹ کوواقعے کی اطلاع دی۔مسزانیس کاکہناہے کہ پاکستان میں شپنگ کمپنی کے ایجنٹ سے رابطے میں ہیں۔ دوسری جانب انصاربرنی ٹرسٹ متعلقہ حکام سے رابطے کی کوشش کررہا ہے۔

متعلقہ عنوان :