جی سی یو میں کرسمس تقریب،وائس چانسلر نے اقلیتی سٹاف ممبران کے ہمراہ کیک کاٹا

جمعرات 22 دسمبر 2016 22:45

لاہور۔22 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2016ء) گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میںکرسمس تقریب کا انعقاد ،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ ،یونیورسٹی ڈینز پروفیسر ڈاکٹر اسلام اللہ خان اور پروفیسر ڈاکٹر ریاض احمد اوردیگرفیکلٹی ممبران نے یونیورسٹی مسیحی برادری کے ہمراہ کرسمس کاکیک کاٹا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ کا کہنا تھا کہ ملک میں امن اور ترقی کے فروغ کے لئے برداشت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے،ہمیں انتہا پسندی کے خاتمے کے لیئے متحد ہو کر کام کرنا ہوگا۔

اس موقع پر جی سی یو نذیر احمد میوزک سوسائٹی نے کرسمس کے حوالے سے مختلف گیت بھی پیش کیے،جبکہ اس موقع پر عبدالسلام ہال کو خصوصی روشنیوں اور پھولوں سے سجایا گیا تھا۔تقریب سے ڈاکٹر ایلون مراد اور پروفیسر ڈاکٹر پیٹر جان نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :