گورنر خیبر پختونخوا کا طیارہ حادثہ میں شہید ہونے والے چترال کے ڈپٹی کمشنر اسامہ احمد وڑائچ کے اہل خانہ سے تعزیت

جمعرات 22 دسمبر 2016 22:47

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2016ء) گورنر خیبر پختونخوا اقبال ظفر جھگڑا نے حویلیاں کے مقام پر طیارہ حادثہ میں شہید ہونے والے چترال کے ڈپٹی کمشنر اسامہ احمد وڑائچ کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔

(جاری ہے)

جمعرات کو گورنر خیبر پختونخوا نے شہید اسامہ احمد وڑائچ کے گھر کا دورہ کیا اور ان کے والد فیاض احمد اور بڑے بھائی سعد احمد وڑائچ سے اظہار تعزیت کیا اور شہید کیلئے دعا کی۔ شہید کے خاندان سے بات چیت کرتے ہوئے گورنر کے پی کے نے کہا کہ اسامہ احمد وڑائچ جو کہ بہترین سول سرونٹ تھے ان کی شہادت نہ صرف ان کے اہل خانہ کیلئے بلکہ پوری قوم کیلئے ایک نقصان ہے۔

متعلقہ عنوان :