ڈی آئی جی سکھر پولیس کیپٹن (ر) فیروز شاہ کا باگڑجی کے کچہ کے علاقہ کا دورہ

جمعرات 22 دسمبر 2016 22:51

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 دسمبر2016ء) ڈی آئی جی سکھر پولیس کیپٹن (ر) فیروز شاہ نے جمعرات کے روز ایس ایس پی سکھر امجد شیخ کے ہمراہ نواحی علاقہ باگڑ جی کے کچہ علاقہ کا دورہ کیا اور وہاں ڈاکوؤں کے خلاف جاری پولیس آپریشن میں حصہ لینے والے پولیس افسران و اہلکاروں سے ملاقات کی۔ پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایس پی سکھرامجد شیخ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مقابلہ میںشامل پولیس ٹیم کیلئے پچاس ہزار روپے انعام اور توصیفی سرٹیفکیٹس دیے جانے کا اعلان کیا، ڈی آئی جی سکھر پولیس نے ڈاکو وزیر جتوئی و دیگر ڈاکوؤں جرائم پیشہ عناصر کے گروہوں کو ہتھیار ڈال کر سرینڈر کرکے گرفتاری دینے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہید ایس ایچ او سید سبحان شاہ کے تمام قاتلوںکو انجام تک پہنچایا جائیگا ، علاقہ لوگوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے قانون کی عملداری قائم کرنے تک آپریشن جاری رکھا جائے گا، علاوہ ازیں گزشتہ شب جاری آپریشن کے دوران ہلاک ہونیوالے ڈاکو نادر جتوئی ولد وسیر جتوئی سے ایک کلاشنکوف اور گولیاں برامد کرلی گئی ہیں، ہلاک ڈاکوپولیس اسٹیشن باگڑ جی میں پولیس مقابلہ میں شہید ہونیوالے ایس ایچ او باگڑ جی سید سبحان شاہ شہید کے قتل کی ایف آئی آر 34/16نامز جوابدار ہے، پولیس آپریشن جاری ہے ایس ایس پی سکھر آپریشن کی سربراہی کر رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :