مارٹینا ہنگز سے جوڑی ٹوٹنے میں کوئی راز نہیں، ثانیہ مرزا

مارٹینا اور میں نے ریو اولمپکس سے قبل ہم نے الگ ہونے کا فیصلہ کرلیا تھا، بھارتی ٹینس اسٹار

جمعہ 23 دسمبر 2016 14:18

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 دسمبر2016ء) بھارتی ٹینس اسٹاراور پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نیکہا کہ مارٹینا اور میں نے ریو اولمپکس سے قبل ہم نے الگ ہونے کا فیصلہ کرلیا تھا اسی لیے جوڑی ٹوٹنے میں کوئی راز نہیں ہے۔

(جاری ہے)

سوئس ٹینس اسٹار مارٹینا ہنگز سے جوڑی ٹوٹنے سے متعلق سوال پر ثانیہ مرزا کا کہنا تھا کہ سوئس پلیئر سے جوڑی ٹوٹنے میں کوئی راز نہیں ہے اور ہم نے ایک ساتھ کافی کامیابیاں حاصل کیں مگر دونوں ہی محسوس کرنے لگے تھے کہ اب ہم میں وہ جادو باقی نہیں رہا جوکامیابیوں کی وجہ تھا لہذا ریو اولمپکس سے قبل ہم نے فیصلہ کیا کہ گیمز کے بعد ہم الگ ہونے کا اعلان کریں گے تاہم اس سے قبل ہی میڈیا میں یہ بات لیک ہوگئی جس پر طرح طرح کی باتیں بننے لگیں جن میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملکی پلیئر لینڈر پیس کی بہت عزت کرتی ہوں تاہم میگا ایونٹس میں ان کے ساتھ جوڑی بنانا یا نہ بنانا ایک الگ معاملہ ہے۔۔

متعلقہ عنوان :