کراچی کارروائیوں پر اتنا ہی کہیں گے ’پپو ہار تنگ نہ کر‘ ۔ سینیٹر تاج حیدر کا رد عمل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 23 دسمبر 2016 14:51

کراچی کارروائیوں پر اتنا ہی کہیں گے ’پپو ہار تنگ نہ کر‘ ۔ سینیٹر تاج ..

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔23 دسمبر 2016ء) : کراچی میں سابق صدر آصف علی زرداری کی آمد سے قبل رینجرز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائیاں کیں۔ کارروائیوں میں آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی کے دفاتر اور قریبی ساتھی کے فرنٹ مین کے گھر پر چھاپے مارے گئے ۔

(جاری ہے)

کراچی میں ہوئی کارروائیوں پیپلز پارٹی کے سینیٹر تاج حیدر نے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں کچھ دن پہلے ہی اپنا ترانہ ''چلو جیل چلو'' لکھ چکا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایسی کارروائیوں کو اہمیت نہیں دیتے ۔ ہم سیاسی مقابلہ کرنے کو تیار ہیں۔ ایسی کارروائیوں پر بس اتنا ہی کہوں گا کہ ''پپو یار تنگ نہ کر''۔ خیال رہے کہ آصف علی زرداری کچھ دیر میں وطن واپس پہنچ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :